28 فروری، 2019، 2:27 PM

انٹرا افغان مذاکرات کے لیے کابل میں قومی ٹیم تشکیل دینے پر کام جاری

انٹرا افغان مذاکرات کے لیے کابل میں قومی ٹیم تشکیل دینے پر کام جاری

امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ انٹرا افغان مذاکرات کے لیے کابل میں قومی ٹیم تشکیل دینے پر کام جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے خصوصی نمائندے  زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ انٹرا افغان مذاکرات کے لیے کابل میں قومی ٹیم تشکیل دینے پر کام جاری ہے۔ افغان مفاہمتی عمل کے لیے نامزد امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مسلسل 3 روز مثبت مذاکرات ہوئے، دوحہ میں ہونے والی بات چیت فائدہ مند رہی، ایک دوسرے کو سمجھنے اور امن کے لیے آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں۔ زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ آئندہ 2 دن تک فریقین آپس میں مشاورت کریں گے، دونوں فریقین چار اہم امور پر مشاورت کررہے ہیں، انٹرا افغان مذاکرات کے لیے کابل میں قومی ٹیم تشکیل دینے پر کام جاری ہے۔

News ID 1888459

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha